اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مردم شماری کےکامیاب انعقاد کےلیےتمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،پاک فوج بھرپور انداز میں مردم شماری میں حصہ لے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے چھٹی مردم وخانہ شماری سےمتعلق فوج کی کوآرڈینیشن میٹنگ کاانعقاد کیاگیا.
کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی اور ادارہ شماریات میں انتظامیہ امور پرتبادلہ خیال ہوا،گفتگو کےدوران شرکا باہمی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں
اس موقع پر کورکمانڈر منگلالیفٹیننٹ جنرل عمرفاروق درانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج بھرپور انداز میں مردم شماری میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں:مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے، آرمی چیف
یاد رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مردم شماری کے حوالے سے کہا تھا پاک فوج کی جانب سے مردم شماری کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے اور اس حوالے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مردم شماری میں 2 لاکھ فوجی خدمات انجام دیں گے، آرمی چیف کی منظوری
واضح رہے کہ مردم شماری کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف نے 2 لاکھ جوانوں کو سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کی منظوری دی۔