site
stats
پاکستان

وزیرِاعظم کے احتساب کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے.عمران خان

چترال: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت ایسا قانون بنایا جا رہا ہے جس میں وزیر اعظم کا احتساب نہ ہو پائے اگر وزیر اعظم کا احتساب نہیں کرنا تو کسی اور کا بھی نہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے واضح کیا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے احتساب پر متفق ہیں کیوں کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ جب تک وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کا احتساب نہیں ہوگا تب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی۔

ملاقات کے لیے آئے وفد سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن ہمارے ساتھ ہے تا ہم اگر کسی نے مُک مکا کیا تووہ تنِ تنہا سڑکوں پر آنے سے گریز نہیں کریں گے۔

انہوں ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم اور اُن کے اہلِ خانہ کی جائیداد اور آف شور اکاؤنٹس کی تحقیقات کے مطالبے سے کسی طور پیچھے نہیں ہٹے گی۔

بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چترال میں ایک تقریب سے بھی خطاب کیا جہاں مقامی لوگوں کی طرف سے خیر سگالی کے طور پر عمران خان کو چترالی ٹوپی اور شال بھی دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top