تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

حکومت کے خلاف سازش کا الزام: فوجی عدالت کا سابق ججز پر مقدمہ چلانے کا اعلان

عمّان : اردن کی فوجی عدالت نے دو سابق چیف جسٹس کے خلاف بادشاہت کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم بن حسین کی حکومت کو متزلزل کرنے کے الزام میں شاہی عدالت کے ججز مشکل کا شکار ہوگئے۔

شاہی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس باسم عوض اللہ اور شریف حسن زید حسین پر غیر ملکیوں کے ساتھ ملکر سازش کرنے کے الزامات ہیں۔

شاہی پولیس نے دو ججز کو گرفتار کرکے فوجی عدالت میں پیش کردیا تھا جہاں استغاثہ نے ملزمان پر مقدمہ چلانے کی درخواست کی تھی۔

فوجی عدالت کا کہنا ہے کہ شاہی عدالت کے دونوں ملزمان آئندہ ہفتے مقدمے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments