لاہور: ٹیچنگ یونیورسٹی کے باہر طالبہ کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والاملزم گرفتار کرلیا گیا ، تاہم لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالےکردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر سے طالبہ کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں پولیس نے مریم کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکےحوالےکردی ، بظاہر موت غیر قانونی اسقاط حمل کی کوشش میں خون زیادہ بہنے سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے، مریم کواسپتال چھوڑکرجانے والےایک شخص کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا ملزم نیچےنہیں اتراگاڑی میں ہی بیٹھا رہا۔
اسامہ لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ، پولیس نے اسامہ اور گاڑی میں بیٹھےدوسرے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ یونیورسٹی کے باہر طالبہ کو چھوڑ کر فرار ہونےوالاملزم گرفتار،پول
یاد رہے لاہور میں نواب ٹاؤن میں سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت ہوگئی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کی شناخت مریم کےنام سےہوئی ،گجرات کی رہائشی تھی، لڑکی کی لاش میڈیکل یونیورسٹی کےاحاطےسےملی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی اطلاع پرپولیس نےلاش مردہ خانےمنتقل کی ، مریم گجرات سےگورنمنٹ کالج یونیورسٹی سےڈگری لینےآئی تھی، مریم کسی کیساتھ رائیونڈ روڈ پر نجی میڈیکل یونیورسٹی آئی جہاں موت ہوئی۔
واقعے کے شواہد اکٹھے کرلیے، زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔