گوجرہ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرہ میں کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ملزم نے کھلاڑیوں کو مرغا بنا کر بلے سے مارا تھا، ملزم کے ساتھ مسلح افراد بھی موجود تھے۔
- Advertisement -
بعدازاں واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامزد، 12 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نبیل ملہی کو گرفتار کیا گیا دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزمان نے لڑکوں پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ڈی پی او نے نوٹس لے کر مقدمے کے اندراج، ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔