خیر پور: کمسن ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے کمسن فاطمہ قتل کیس کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈرائیور کو کراچی سے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق اسد شاہ کا ڈرائیور اعجاز خاصخيلی واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اسد شاہ کے ڈرائیور اعجاز خاصخيلی سے تفتیش کی جائے گی، ڈرائیور پر ملزمہ حنا شاہ کو فرار کرانے کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ کمسن فاطمہ کی موت رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں ہوئی تھی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، قتل کیس میں گرفتار اسد شاہ کی اہلیہ حنا شاہ ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت ختم ہونے کے باوجود تاحال گرفتار نہیں ہو سکی ہیں۔