اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پولیس کی زیرِ حراست ملزمان سے وین کو دھکا لگوانے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں پولیس کی جانب سے زیرِ حراست ملزمان سے اپنی وین کو دھکا لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو عدالت میں لے جایا جا رہا تھا اور اس وقت پولیس وین میں ایندھن ختم ہوگیا۔

پولیس نے متبادل انتظام کرنے کے بجائے ملزمان سے وین کو دھکا لگوایا۔ ایک شہری نے موقع کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کے ہاتھ رسی کی مدد سے باندھے گئے ہیں۔

اس کی اطلاع ملنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نارائن سنگھ نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں