بھارت (6 فروری 2026): ملزم بھائی نے احسان فراموشی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے عدالت سے ضمانت کرانے والی بہن کا ہی خون کر ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ شاہ گنج کے علاقے میں پیش آیا، جہاں 50 سالہ انتیا کشواہا کو اس کے بھائی ہری سنگھ نے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
قتل کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ہری سنگھ نے پرانی دشمنی کی بنا پر اپنی بہن کو قتل کیا۔ ہری سنگھ پہلے بھی جیل جا چکا تھا، لیکن مقتول بہن نے ہی اپنے بھائی کی ضمانت کروا کر اس کو چھڑوایا تھا۔
متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ رہائی کے بعد ہری سنگھ اور انیتا کے درمیان مالی لین دین پر جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔ ملزم پہلے بھی مقتولہ پر کئی بار حملے کر چکا تھا۔
بدھ کی رات انیتا اور اس کے شوہر شیام ایک شادی سے واپس آئے تھے۔ اسی دوران ہری سنگھ ایک دوست کے ساتھ بائیک پر انیتا کے گھر پہنچا۔ ان کا جھگڑا ہوا، جس کے دوران ہری سنگھ نے اسے گولی مار دی۔ جو انیتا کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


