ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

میاں بیوی اور دوست کو قتل کر کے ملزم نے خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں میاں، بیوی اور دوست کو موت کے گھاٹ اتار کر ملزم نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آصف، کرن، عزیز  اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے، شبہ ہے کہ تین افراد کو قتل کر کے رضوان نے خودکشی کی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا اور پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔

عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کارڈن کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں