تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

خواتین کو ہپناٹائز کرکے مبینہ زیادتی کرنے کا معاملہ پیسوں کی لین دین کا ہے، ملزم کا بیان

کراچی: کراچی کے علاقے سچل میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کا کہنا ہے کہ معاملہ پیسوں کی لین دین کا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل شمائل ویو فیز ٹو میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون نے پیسوں کا تقاضا کیا تھا پیسے نہ دینے پر الزام لگادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خالد عرف پپو نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ معاملہ ہپناٹائز کے بجائے پیسوں کی لین دین کا ہے، مدعی خاتون نے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا نہ دینے پر الزام لگادیا۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ متاثرہ خواتین کے الزام لگایا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیان میں کتنی صداقت اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی، خواتین کو ہپناٹائز کرکے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ سچل میں خواتین کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی تھی کہ ملزم خالد نے ہپناٹائز کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا، پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ملزم کی پانچ بہنیں ہیں اور اس نے جن خواتین کو نشانہ بنایا ان میں ایک پولیو ورکر بھی شامل تھی۔

Comments

- Advertisement -