اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے اسپتال لایا جانے والا زیادتی کا ملزم فرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کتے کے کاٹے کے علاج کے لیے جناح اسپتال لایا جانے والا زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم سلیم جناح اسپتال سے فرار ہو گیا، ملزم کو علاج کے لیے سینٹرل جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سلیم کے فرار کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، ملزم سلیم کو سعید آباد پولیس نے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اے ایس پی سینٹرل جیل کی مدعیت میں صدر تھانے میں ملزم کے فرار کا مقدمہ درج کر دیا گیا، جب کہ غفلت کے مرتکب 2 پولیس اہل کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں کانسٹیبل سنگھار اور لیاقت علی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم کو کتے نے کاٹا تھا، جس کے علاج کے لیے اسے جناح اسپتال لایا گیا تھا، تاہم اس نے اہل کاروں کو چکما دے کر ہتھکڑی کھولی اور فرار ہو گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں