تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

خاتون عائشہ اکرم بدسلوکی کیس : ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور : عدالت نے مینار پاکستان پر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں مینار پاکستان پر خاتون عائشہ اکرم سے بدسلوکی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ملزم ریمبو، اسدعظمت ،محمدبلال سمیت 16 ملزمان کو پیش کیا گیا، عدالت نےملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔

ملزمان نے فرد جرم سے انکار کیا ، جس پر عدالت نے گواہان سمیت مدعیہ ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیا۔

عائشہ اکرم کی درخواست پر تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

یاد رہے پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی کے مقدمے خاتون کے ساتھی ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دیا تھا۔

واضح رہے 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد اور جنسی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کامقدمہ تھانہ لاری اڈا مین درج ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں