جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی سے اغوا اور قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے خفیہ اطلاع کر کارروائی کرتے ہوئے اغوا اور قتل میں ملوث اشتہاری ملزم رمضان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جس میں اغوا اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار ہوا ہے۔

ایس پی ملیر ملک سنگھار کا کہنا ہے کہ ملزم رمضان نے دو ماہ قبل شیر شاہ سے شہری کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا اور شاہ لطیف ٹاؤن روپوش ہوگیا تھا۔

ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزم کے پاس سے پستول بھی برآمد کرلیا ہے، جس کے بعد ملزم کے خلاف قتل اور غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

سنگھار ملک نے کہا کہ اغوا اور قتل میں ملوث ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم ملزم کو مزید تفتیش کےلیے شیرشاہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں