The news is by your side.

جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم حیدر آباد سے پکڑا گیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے حیدر آباد کی کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدر آباد نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم محمد حسن کو گرفتار کرلیا، ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شکایت کنندہ کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا، اس نے شکایت کنندہ کے گھر والوں کو بھی قابل اعتراض مواد شیئر کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں