بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

رشوت خوری کے الزام میں سرکاری افسر رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے عملے نے کرپشن کے الزام میں فیڈرل سیڈ اینڈ رجسٹریشن کے افسر کو حراست میں لے لیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سخی محمد پر کرپشن، رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ملزم سخی محمد فیڈرل سیڈ اینڈ رجسٹریشن کے پی میں بطور ریجنل ڈائریکٹر تعینات رہا،وہ سیڈ مختلف کمپنیوں سے رشوت لینے میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم رشوت کیلئے بیوی، بچوں اور رشتےداروں کے بینک اکاؤنٹس استعمال کرتا تھا، ملزم کے خلاف کرپشن کے حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں