اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والا ملزم خریداروں سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والے ملزم کو خریداروں سمیت گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرؤف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے وزیرآباد سے 5 روز قبل 5 سالہ بچے کو اغوا کیا تھا، ملزم کو خریداروں سمیت گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سائنٹیفک انداز میں کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا گیا، ملزم بچوں کو اغوا کرکے بے اولاد جوڑوں کو فروخت کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پانچ سالہ بچے ابوبکر کو 60 ہزار روپے کے عوض گل نیاز نامی خاتون کو فروخت کررہا تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے ملزم اور خریدار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ، بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والی 3 خواتین گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسد، رفاقت علی اور اس کی بیوی شامل ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں گوجرانوالہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کیا تھا۔

ایس پی سول لائن کا کہنا تھا کہ 2 خواتین نے بچوں کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا، دونوں خواتین نے 13 نومبر کو 6 سال کے بچے کو ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں