پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

انگوٹھے کے جعلی نشان بنانے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھکر: سائبر کرائم سرکل نے انگوٹھے کے جعلی نشان بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں سائبر کرائم سرکل نے اہم کارروائی کی اس دوران دو ایسے ملزمان گرفتار ہوئے جو انگوٹھے کے جعلی نشان تیار کرتے تھے۔

سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 7 ہزار سمز، 19بائیو میٹرک ڈیوائسز، 2لیپ ٹاپ اور 3 موبائل فون برآمد کیے ہیں، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان جعلسازی سے سمز ایکٹو کرکے منفی سرگرمیاں کرتے تھے۔

فنگر پرنٹ‌ غیر محفوظ، پاکستان سمیت دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسکینڈل بے نقاب

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ کررہے، جلد پتا چل جائے گا کہ گرفتار افراد کس طرح جعلی نشانات بناتے تھے، ان کے دیگر ساتھی بھی ہوسکتے ہیں۔

تحققیات کے بعد اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے، مزید ملزمان ہوئے تو ان کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں