جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

آپریشن تھیٹر میں خواتین کی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران آپریشن تھیٹر میں غیراخلاقی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف شکایات تھیں کہ وہ آپریشن تھیٹر میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بناتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پرائیویٹ کلینک میں بطور ہیلپنگ اسٹاف کام کرتاتھا، ملزم خواتین کی ویڈیوبناکرکلینک کےمالک کوبلیک میل کرتاتھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ملزم کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے اور تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم نے ویڈیوز دیکھا کر کلینک کے مالک کو بلیک میل کیا اور رقم کا مطالبہ بھی کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں جس پر ایکشن کیا گیا، کلینک کے مالک اور دیگر کام کرنے والے افراد کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں