تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

موبائل چوری کا الزام، بھارتی شہریوں کا لڑکی پر بدترین تشدد

نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے مبینہ طور پر موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں خواتین پر تشدد اور بداخلاقی میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے، خاتون پر تشدد کی ایک اور ویڈیو بھارت سے وائرل ہوئی ہے جس میں تین نوجوان ایک لڑکی کو زمین پر لٹاکر ڈنڈے سے تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔

واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک لڑکی پر مبینہ طور پر موبائل فون چوری کرنے کا الزام لگا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے پکڑلیا۔

نوجوانوں نے لڑکی کو پکڑنے کے بعد پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے خود سزا دینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں اسے زمین پر لٹاکر ڈنڈے سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

پولیس نے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سے ایک کی شناخت سورج سونی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے پر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘یوگی جی آپ کے راج میں ہر روز دلتوں کے خلاف اوسطاً جرائم کے 34 کے واقعات رونما ہوتے ہیں، جس میں نشانہ بننے والی اکثریت خواتین کی ہوتی ہے، اس کے باوجود آپ کا نظامِ قانون سو رہا ہے۔

پریانکا گاندھی نے چوبیس گھنٹوں کے دوران تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور عدم گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دی۔

Comments

- Advertisement -