The news is by your side.

Advertisement

زیادتی کے ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، عثمان بزدار کی یقین دہانی

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرپورہ زیادتی کیس میں عثمان بزدار کی تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کردی۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطے کے دوران کیا، انہوں نے افسران کو فیلڈ میں رہ کر کام جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اجلاس کل تک ملتوی کردیا۔

اس موقع پر راجہ بشارت نے عثمان بزدار کو خاتون سے زیادتی واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت سے آگاہ کیا، جس پر عثمان بزدار کی تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے اور درندگی کرنے والے قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں