جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

3 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو 16 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیشن عدالت نے تین سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو 16 سال قید کی سزا سنادی اور 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے تین سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم نعیم کو مجموعی طور پر 16 سال قید کی سزا سنائی اور 60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا جبکہ ملزم کی اہلیہ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ اگست 2017 کو میری تین سالہ بیٹی گھر کے باہر اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی، میرے بیٹے نے بتایا کہ تین سالہ بیٹی کو نعیم انکل اپنے ساتھ کہیں لے گئے ہیں۔

مدعی مقدمے کے مطابق پہلے ملزم نے بچی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا بعد میں ملزم نے بتایا کہ بچی میری اہلیہ کے ساتھ شادی پر گئی ہے۔

وکیل مدعی مقدمہ آسیہ منیر نے عدالت کو بتایا نعیم نے جب بچی واپسی کی کہ اسے بخار آیا ہوا تھا، ملزم میری تین سالہ بچی کے سینے پر جلتی ہوئی سگریٹ لگتا رہا جبکہ بچی پر ملزم کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں