تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

توشہ خانہ گھڑی بیچنے کا الزام، فرح گوگی نے لیگل نوٹس بھجوا دیا

توشہ خانے کی گھڑی بیچنے کا الزام لگانے پر فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق، جیو ٹی وی اور شاہ زیب خانزادہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق توشہ خانے کی گھڑی بیچنے کا الزام لگانے پر فرحت شہزادی عرف فرح گوگی نے گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق، جیو ٹی وی اور اینکر شاہ زیب خانزادہ کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔ ہتک عزت کا یہ لیگل نوٹس فرحت شہزادی نے اپنے وکیل اظہر صدیق کی معرفت بھجوایا ہے۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق کو گھڑی بیچنا تو دور کی بات فرحت شہزادی کی کبھی ان سے ملاقات تک نہیں ہوئی اور گھڑی بیچنے یا خریدنے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت الزامات لگائے ہیں۔

لیگل نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ 2019 میں فرحت شہزادی امریکا گئیں اور ان کے پاس ابوظہبی کا ٹرانزٹ ویزا تھا۔ اس سفر کے دوران وہ دبئی گئی ہی نہیں۔

ہتک عزت کے نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان الزامات کا مقصد صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ذات کو متنازع بنانا ہے۔ جھوٹے الزامات پر فوجداری اور دیوانی دونوں طرح کی کارروائی کی جائے گی۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 7 دن کے اندر عمر فاروق، جیو ٹی وی اور پروگرام ہوسٹ شاہ زیب خانزدہ معافی مانگیں۔ اگر معافی نہ مانگی گئی تو5 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں