تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم رفیق کو اہل محلہ نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق اہل محلہ نے ملزم رفیق کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بچی کے چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

علاقہ مکین ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کررہے تھے جب پولیس نے ملزم کو پکڑ کر موبائل میں ڈالا تو اس وقت بھی اہل محلہ کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مروہ قتل کیس: ملزمان فیض اور عبداللہ کا ڈی این اے میچ کرگیا

یاد رہے کہ چند روز قبل پی آئی بی کالونی کی رہائشی 5 سالہ بچی مروہ شام کے وقت اپنے گھر سے بسکٹ لینے نکلی تھی، جسے اغوا کیا گیا، اہل خانہ نے گمشدگی کے خلاف مقدمہ درج کرایا مگر پولیس بچی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی۔

درندہ صفت مجرم نے مروہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور سوختہ لاش کو کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں واقع کچرے سے بھرے خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔

پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر ڈی این اے کروائے تھے جبکہ دو ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا تھا، ملزم فیض اور عبداللہ نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -