کراچی : خیابان بحریہ میں 3 ملزمان اعلیٰ نسل کا کتا چوری کرکے فرار ہوگئے، کتے کی مالکن نے سوشل میڈیا پر بھی واردات کی ویڈیو پوسٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خیابان بحریہ میں 3 رکنی ملزمان کائرو نامی اعلیٰ نسل کا کتا چوری کرکے فرار ہوگئے ، کتے کو چوری کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
درخشاں تھانے میں کتا چوری ہونے کی درخواست دے دی گئی ، ویڈیو میں خاتون سمیت تین افراد کو دیکھا جا سکتا ہے ، ملزمان نے کافی دیر تک کتے کے گلے میں رسی ڈالنے کی کوشش کی۔
- Advertisement -
گولڈن ریٹریور چوروں پر بھونک کر بچنے کی کوشش کرتا رہا ، لڑکی نے ساتھی سمیت بمشکل کتے کے گلے میں رسی ڈال دی۔
کتے کی مالکن نے سوشل میڈیا پر بھی واردات کی ویڈیو پوسٹ کردی۔