The news is by your side.

Advertisement

11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گھر کا سربراہ (باپ) نکلا

سکھر : خاندان کے 11 افراد کو بے دردی سے قتل کرنے والا ذہنی معذور شخص گھوٹکی سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خاندان کے گیارہ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کوئی اور نہیں باپ اور گھر کا سربراہ ہے

پولیس نے ملزم کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ظاہر کی ہے جس کی عمر ساٹھ سال ہے، ڈی آئی جی فدا حسین کا کہنا ہے کہ ملزم ذہنی معذور ہے جو ماضی میں اپنی بھائی کو بھی قتل کرچکا ہے۔

فدا حسین کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، قتل ہونے والے افراد میں ڈیڑھ سال سے لیکر بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ملزم کا دماغی توازن درست نہیں ہے، ملزم مینٹل اسپتال میں ریر علاج رہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں