اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

نورا فتیحی کی اشرف حکیمی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو گزشتہ ہفتے افریقہ کپ آف نیشنز (AFCON 2025) کے کوارٹر فائنل میچ میں دیکھا گیا، جہاں ان کے چاہنے والوں نے ان کے ممکنہ رومانوی تعلق کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر افواہیں گرم ہیں کہ نورا فتحی کا مبینہ بوائے فرینڈ مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 27 سالہ فٹبالر اشرف حکیمی پیرس سینٹ جرمن (Paris Saint-Germain) کی ٹیم کے رائٹ بیک کے طور پر کھیلتے ہیں اور مراکشی قومی ٹیم کے کپتان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وہ 4 نومبر 1998 کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پیدا ہوئے اور ریئل میڈرڈ کی یوتھ اکیڈمی سے تربیت حاصل کی۔

ابتدائی طور پر وہ ونگر کے طور پر کھیلتے تھے لیکن بعد میں دفاعی پوزیشن پر منتقل ہو گئے۔

نورا فتیحی نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ Nora fatehi کا مراکش کے میچ میں شرکت کرنا اور اس میچ کے بعد انسٹاگرام پوسٹ پر اشرف حکیمی کی جانب سے لائک نے ان کے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔ تاہم دونوں کی جانب سے اس سے متعلق خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں