منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

اے سی ایل سی پولیس کی کارروائی : موٹرسائیکلیں چھیننے والے 6 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے سی ایل سی پولیس نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے چھ کارندوں کو گرفتار کرلیا، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ پولیس نے کراچی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے چھ کارندوں کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائے نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران لنگڑا بھی شامل ہے جو پولیو کا مریض ہے، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کردیا کرتے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق یہ گروہ روزانہ دو سے تین وارداتیں کیا کرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی جو چند روز قبل کی جانے واردات میں ریکارڈ ہوئی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برامد ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق نیو کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اشعر نامی شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔

شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب سے ایک شخص کی گولی لگی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے ،واقعہ بظاہر خود کشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں