بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سروسز چیفس کی مدت 5 سال : قائم مقام صدر مملکت کے دستخط سے تمام 6 بلز قانون بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بلز قانون بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور 6 بلز کی توثیق کردی۔

قائم مقام صدر مملکت کے دستخط کے بعد پارلیمنٹ سے تمام منظور بلز قانون بن گئے ، جس میں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 اور اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کی جائے گی۔

- Advertisement -

قائم مقام صدر نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952ترمیمی بل پر بھی دستخط کردیئے، دستخط کے بعد تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت اب 5 سال ہوگی۔

مزید پڑھیں : سینیٹ سے بھی آرمی ایکٹ ترمیمی اور ججز کی تعداد بڑھانے کا بل منظور

قائم مقام صدر  نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی بل ، پاکستان ایئرفورس اور پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بل پربھی دستخط کردیئے۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کا عمل مکمل کیا گیا ، اپوزیشن کے نعرے اور احتجاج کے شور میں اہم بل منظور کر لیے گئے، احتجاج میں جمعیت علمااسلام نے بھی حصہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں