The news is by your side.

سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف کاررواٸی معطل

لاہور ہائیکورٹ نے طیبہ گل کے سابق چیئرمین نیب پر ہراسان کرنے کے الزامات کی انکوائری کرنے والے کمیشن میں سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے خلاف کاررواٸی معطل کر دی۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہزاد سلیم کی طلبی کے خلاف درخواست کی سماعت کی. شہزاد سلیم نے انکوائری کمیشن کے روبرو پیشی کے نوٹس کو صفدر شاہین پیرزادہ کے توسط سے چیلنج کیا تھا.

عدالت نے آیندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کر لیا.طیبہ گل کے معاملے کی انکوائری کرنے والے کمیشن نے شہزاد سلیم کو ریکارڈ سمیت 28 ستمبر کو طلب کیا تھا.

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی سے متعلقہ تین درخواستوں پر عدالت پہلے ہی حکم امتناعی دے چکی ہے اس کے باوجود افسران کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اگر حکم پر عمل نہیں کیا گیا تو توہین عدالت کی درخواست داٸر کی جاٸے ۔

عدالت نے سلیم شہزاد کی درخواست پر کمیشن کی کاررواٸی معطل کرتے ہوٸے فریقین سے 18 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں