تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: تاریخی علاقے کی خوبصورتی سے متعلق بڑا اقدام

جدہ: سعودی عرب میں میونسپلٹی ٹیموں نے جدہ کے قدیم تاریخی علاقے ’البلد ‘ میں غیرقانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

عربی روزنامے المدینہ نے بلدیہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ البلد کے تاریخی علاقے میں خوانچہ فروشوں کی بہتات کے باعث دکانداروں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تاریخی علاقے کی بلدیہ کے نگران کا کہنا تھا کہ خوانچہ فروشی اور غیرقانونی طو رپر سڑک پر اشیا فروخت کرنے سےعلاقے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے جبکہ خوانچہ فروش غیر معیاری اشیا بھی فروخت کرتے ہیں۔

جس پر بلدیہ کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پرخوانچوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2800 کلو گرام سے زائد سبزیاں اور فروٹ ضبط کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے پاکستان میں اپنے رشے داروں کو گاڑی گفٹ کرنے کا طریقہ

یاد رہے کہ البلد کے علاقے میں واقع تاریخی گھر عالمی ورثے کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، اس علاقے کو عام طور پر ‘جدہ تاریخیہ’ بھی کہا جاتا ہے، یونیسکو نے جدہ تاریخیہ کو عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔

البلد میں چار سو سے زائد تاریخی مکانات موجود ہیں، مورخین کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض چار صدی پرانے ہیں جبکہ ان کے مکینوں کی کہانیاں تاریخی ورثہ بن چکی ہیں، چند اہم ترین مکانات میں نصیف ہاؤس، باعشن ہاؤس، المتبولی ہاؤس، سلوم ہاؤس، نورولی ہاؤس اور الشربتلی ہاؤس شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -