پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سرکاری گھروں میں رہنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سرکاری گھروں پر قبضہ  رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نورعالم خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری گھروں پرقبضہ والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ جو سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری گھرپر قبضہ رکھے اس کی پنشن روک دی جائے۔

پی اےسی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے ساتویں مہینے اسٹیٹ آفس سے سرکاری مکان خالی کرنے کا این اوسی لازمی ہے، اگر ساتویں مہینے این او سی نہ ملے تو پنشن روک دی جائے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نیب پر برس پڑے اور کہا نیب نے سرکاری عمارت پر قبضہ کر رکھا ہے، چیئرمین نیب اور ڈپٹی چیئرمین کے پاس میری فائل ہے، نیب حکام نے میری خلاف جو کرنا ہے کر لیں،نیب کا قبضہ ختم کراؤں گا۔

نورعالم خان کا کہنا تھا کہ نیب کو5سال سے قبضہ خالی کرنے کیلئےکئی خطوط لکھے جاچکے، نیب سے فوری بلڈنگ خالی کرائیں، قانون نافذ کرنیوالوں کی ضرورت ہوتوبلائیں اور قبضہ چھوڑائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں