کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اس حوالے سے انتظامیہ اورڈیری فارم ایسوسی ایشن کےدرمیان آج مذاکرات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت میں 20روپے لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیری فارم ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نےاضافے کرنے کے فیصلے کوواپس لینے کا حکم دیا، جس کے بعد دودھ کی فی لیٹرقیمت 140روپے ہوگئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا اضافہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، اس حوالے سے انتظامیہ اورڈیری فارم ایسوسی ایشن کےدرمیان آج مذاکرات ہوں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔
شاکرعمرگجر کا کہنا تھا کہ حکومت چاہےتودودھ کی قیمتیں کم بھی ہوسکتی ہیں، اس لے لئے وفاقی حکومت کو گزشتہ حکومت کی غلط پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا۔