The news is by your side.

Advertisement

ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں جاری

پشاور : ٹائیگرزفورس کی نشاندہی پر مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف پنجاب کے بعد خیبرپختونخوامیں بھی کارروائیاں کی گئیں اور بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لیتے ہوئے ملوث افراد پربھاری جرمانے عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصنوعی مہنگائی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر ایکشن جاری ہے، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی کارروائیاں
کی گئیں۔

ٹائیگرز فورس کی نشاندہی پر انتظامیہ نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور آٹا، چینی، چاول کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
فلور  ملز کی آٹا بلیک میں فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے قریشی فلور مل سیل کردی اور ایف آئی آردرج کرلی گئی ، اس کے علاوہ خفیہ مقامات سے آٹے اور چینی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی بھی پکڑی گئی۔

انتظامیہ نے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا اسٹاک قبضے میں لیتے ہوئے ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کیا اور 134 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی جبکہ 36 چھوٹے بڑے اسٹورز کو سیل کردیا گیا اور  متعدد کو وارننگ جاری کی گئی۔

سب سے زیادہ کارروائیاں پشاور،مردان اورصوابی میں کی گئیں، چیف سیکریٹری کے پی کاظم نیازملک کریک ڈاؤن کی سربراہی کر رہے ہیں، ٹائیگر زفورس کی اطلاع پر اشیا کی زائد قیمت میں فروخت کی نشاندہی پر انتظامیہ کی جانب سے اوورچارجنگ پربھاری جرمانے کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کردیں۔

ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں