The news is by your side.

Advertisement

مون سون بارشوں کے حوالے سے کے ایم سی نے ایکشن پلان ترتیب دے دیا

کراچی: مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے بعد کراچی میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے اپنا پلان تشکیل دے دیا ہے۔

کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کل سے دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے جو دودن تک جاری رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 50 ملی میٹر تک بارش ہونے کے امکانات ہیں جب کہ مسلسل بارش کی صورت میں کراچی میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے بعد کراچی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ رضا عباس رضوی کی جنب سے ایکشن پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ حیدر عباس رضوی نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر مرتب کیے گئے پلان سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “کے ایم سی” کے محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کا قیام 20جون 2016 میں عمل میں آیا،جس میں کے ایم سی کے فائر بریگیڈ،سٹی وارڈن سیکیورٹی،شکایتی مرکز 1339،اربن سرچ اور ریسکیو 1122 شامل ہیں۔

کے ایم سی کے محکمہ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے سربراہ حیدر عباس رضوی فائر بریگیڈ،ریسکیو رضاکار اور سٹی وارڈن ڈیزاسٹر سیل کا حصہ ہوں گے،ڈیزاسٹر سیل کو کے ایم سی کے سی سی مانیٹرنگ روم سے منسلک کیا جائے گا جہاں سے شہر بھر کی صورت حال پر نظر رکھی جائے گی۔

سینیئرڈائریکٹررضاعباس رضوی نے بتایا کہ ممکنہ بارشوں سے متعلق پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس پرعمل درآمد کو پر صورت ممکن بنائی جائے گی اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں جائے گی۔

اس موقع پرانہوں نے کے ایم سی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کیا او تمام افسران کو متنبہ کیا کہ ایمرجینسی کے دوران غیر حاضر افسران خود کو ملازمت سے فارغ سمجھیں انہوں نے وضاحت پیش کی کہ بارش کے دوران ساحلِ سمندر پر کے ایم سی کے ماہر غوطہ خور موجود رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں