جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

ایس بی سی اے کی لانڈھی میں‌ مخدوش قرار دی گئی عمارت خالی کرانے کیلئے کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لانڈھی میں مخدوش قرار دی جانے والی عمارت خالی کرانے قائد آباد پولیس کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے انسانی جانوں کا ضیاع بچانے کےلیے مخدوش قرار دی جانے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

ایس بی سی اے کی جانب سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں مخدوش قرار دی گئی عمارت کو خالی کرانے کےلیے قائد آباد پولیس کو درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہپے کہ ٹیکسٹائل مل کے قریب پلاٹ سی 165 پر قائم عمارت مخدوش ہوگئی ہے، جس کے باعث مخدوس عمارت اور اطراف رہنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کو فوری طور پر خالی کرایا جائے تاکہ اسے منہدم کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے علاقے میں سروے کرکے لیاری میں مزید 46 عمارتوں خطرناک قرار دیا ہے جن میں سے 15 عمارتوں کے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔

لیاری حادثہ : جاں بحق افراد کی تعداد 22 تک جا پہنچی

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں منہدم عمارت کے ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے، رات گئے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں