تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں ،کروڑوں روپے مالیت کااسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے دو مختلف کارروائی کیں ، پہلی کارروائی میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے غیر ملکی سامان برآمد کیا گیا جو کہ مسافرکوچ کےخفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی تابڑ توڑ کارروائیاں، اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ

ترجمان کے مطابق مسافر کوچ میں اسمگل شدہ سامان لوڈ تھا اور کوئی مسافرسفرنہیں کررہا تھا برآمد کئے گئ سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیرملکی کپڑا، اسپئرپارٹس،ٹائراور غیر ملکی سگریٹ شامل ہے۔

دوسری کارروائی میں گوادرسے کراچی جانے والی کوچ سےغیرملکی ٹائلز، کراکری و دیگرسامان برآمد کیا گیا، اس بس میں بھی مسافر موجود نہ تھے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -