اسلام آباد (14 جون 2026): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف آر) نے ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (اے ٹی ایل) کے سرچارج میں بڑا اضافہ کر دیا۔
فنانس بل کے مطابق ایف بی آر نے فرد واحد کیلیے اے ٹی ایل سرچارج ایک ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دیے جبکہ ایسوسی ایشنز آف پرسنز کیلیے یہ رقم 10 ہزار سے بڑھ کر 50 ہزار روپے کر دی۔
فنانس بل کے مطابق کمپنیوں کیلیے اے ٹی ایل سرچارج 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دیا گیا، ان اضافوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ ایف بی آر کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک آفیشل فہرست یا ڈیٹا بیس ہے جو ان لوگوں اور کمپنیوں کے ناموں پر مشتمل ہوتی ہے جو باقاعدگی سے اپنی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔
ایف بی آر کا سیلز ٹیکس انوائس کے اجرا اور ریکارڈنگ کا نیا طریقہ متعارف کروانے کا فیصلہ


