تازہ ترین

ادیب کے نام سے شہرت پانے والے مظفر علی

ریاست جموں کشمیر کے پٹھان خاندان سے تعلق رکھنے والے مظفر علی کو فلمی دنیا میں ادیب کے نام سے پہچان ملی۔

قیامِ پاکستان سے قبل ان کا خاندان معاش کی غرض سے کشمیر سے ممبئی منتقل ہو گیا تھا جہاں ادیب نے تعلیمی مراحل طے کیے اور اردو ادب میں ایم اے کیا۔ 26 مئی 2006 ان کی زندگی کا آخری سال تھا۔ ادیب دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ آج ان کی برسی ہے۔

اداکار ادیب کی فنی زندگی کا آغاز اسکرپٹ رائٹنگ سے ہوا۔ فلم ’پاک دامن‘ میں ولن کے ایک کردار سے بڑے پردے پر ان کا نیا سفر شروع ہوا۔ بعدازاں پاکستان آگئے، ادیب نے ایک تھیٹر کمپنی میں بھی بطور مصنف کام کیا اور بعد میں انڈین نیشنل تھیٹر سے منسلک ہوگئے اور دس سے زیادہ بھارتی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ادیب نے پاکستان میں کئی فلموں میں ولن کا رول نبھایا اور لگ بھگ 500 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

Comments

- Advertisement -