منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم انتقال کرگئے۔

پاکستانی اداکار اعجاز اسلم کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، اداکار کے والد کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فخر عالم نے دی۔

فخر عالم نے لکھا کہ مجھے یہ خبر بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ ہمارے پیارے دوست اعجاز اسلم نے اپنے والد کو کھو دیا۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ کرم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔

فخر عالم نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے والد کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘ اعجاز کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں جبکہ ان کے والد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو’۔

اعجاز اسلم کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی والد کے انتقال پر تعزیت کی جارہی ہے، مداح اداکار کے والد کے انتقال پر دعائے مغفرت کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں