تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ماورا کی سالگرہ میں امیر گیلانی کی شرکت موضوع بحث بن گئی

معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین آج اپنی 30ویں سالگرہ منارہی ہیں اور انہیں بہن عروہ سمیت مداحوں کی جانب سے جنم دن کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنی 30ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں, انہیں گرے رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ’30‘ ویں سالگرہ کے کیک پر بھی کپڑوں کی میچنگ  کی موم بتی لگائی۔

ان کی تصاویر نے اس وقت مداحوں کی توجہ حاصل کرلی جب ساتھی اداکار امیر گیلانی نے انسٹا اسٹوری میں ان کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

امیر گیلانی نے کیپشن میں لکھا کہ ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو‘۔

امیر گیلانی نے لکھا کہ’دنیا آپ کو بطور اداکارہ جانتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہیں اور روشنیاں بکھیرتی رہیں تاکہ ہم رہنمائی حاصل کرسکیں‘۔

امیر گیلانی کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہی ہے۔

مداحوں کی جانب سے امیر گیلانی کی اتنےخوبصورت انداز میں ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں اور ان کی جوڑی سے متعلق کمنٹس کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -