منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

دیا مرزا کی بھانجی کار حادثے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا کی 25 سالہ بھانجی تانیا کاکڑے حیدر آباد میں کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیا مرزا نے یہ افسوسناک خبر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ ’میری بھانجی، میری بچی اب روشنیوں میں چلی گئی ہے۔‘

دیا مرزا نے لکھا کہ ’خدا کرے تم جہاں ہو وہاں تمہیں سکون اور محبت نصیب ہو، تم ہمیشہ ہمارے چہروں پر آنے والی مسکراہٹوں کا سبب بنی ہو۔‘

تانیا کاکڑے ایک میک اپ آرٹسٹ بھی تھیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تانیا اپنے چار دیگر دوستوں کے ہمراہ ائیرپورٹ سے لوٹ رہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں تانیا موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

دیا مرزا کی پوسٹ پر اداکار ایوشمان کھرانا، سنیل شیٹھی اور اداکارہ گوہر خان سمیت کئی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں