تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بھارتی اداکار فراز خان انتقال کرگئے

بنگلور: اعصابی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے بھارتی اداکار فراز خان انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے بدھ کے روز فراز خان کے انتقال کی تصدیق کی۔ اعصابی اور سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے اداکار فراز خان بنگلور میں واقع اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے۔

بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے فراز خان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں بہت بھاری دل کے ساتھ یہ خبر سُنا رہی ہوں کہ فراز خان ہمیں چھوڑ گئے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرا یقین ہے کہ فراز خان ہمیں چھوڑ کر اچھی جگہ پر چلے گئے، جب فراز کو دعاؤں اور حوصلہ افزائی کی ضرورت تھی آپ سب نے اُن کا بھرپور ساتھ دیا، اب اُن کے اہل خانہ کے لیے خصوصی دعا کریں‘۔ پوجا نے لکھا کہ ’فراز خان کے انتقال سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا جس کو بھرنا ناممکن ہے‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فراز خان نے 1998 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم مہندی، 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم فریب، 1999 میں ریلیز ہونے والی دلہن بنوں میں تیری اور چاند بھج گیا سمیت دیگر فلموں میں کام کیا۔

چند ہفتوں قبل فراز خان کے بھائی فرمان خان نے اپنے بھائی کی صحت کے حوالے سے تفصیلی پوسٹ شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ اُن کے بھائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، انہیں پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔

فرمان خان نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سے اپیل کی تھی کہ وہ بھائی کے اخراجات برداشت کریں کیونکہ اہل خانہ کے پاس ادائیگی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ بعد ازاں سلمان خان نے اداکار کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -