تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اداکار فواد خان بھی ’مس مارول‘ سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

معروف پاکستانی اداکار فواد خان بھی مارول اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی سیریز ’مس مارول‘ میں اداکاری کےلیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور امریکی اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس کےلیے بنائی جانے والی فلم سیریز ’مس مارول’ میں متعدد پاکستانی اداکار پہلے ہی شامل تھے اب ان اداکاروں میں فواد خان کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستانی اداکار کی ’مس مارول‘ سیریز میں اداکاری سے متعلق تصدیق برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے صحافی ہارون رشید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مذکورہ فلم کی کاسٹ کے نام آئی ڈی ایم بی پر بنائے گئے آفیشل پیج پر  درج ہیں جن میں اداکار فواد خان کا نام بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم ’مس مارول‘ پہلی (مسلمان کردار کمالہ خان) پر بنائی جارہی ہے، جس میں بھارتی اداکار فرحان اختر، پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد اور نمرا بوچا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے البتہ ابھی تک مارول اسٹوڈیو کی جانب سے پاکستانی اداکاروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کا کردار اپنی کومک کتاب ’کپٹن مارول‘ میں متعارف کرایا تھا۔

بعد ازاں ’مس مارول‘ کے نام سے مارول کومکس نے الگ کتاب شائع کی، جس میں خواتین کے متعدد کردار متعارف کرائے گئے، ان کرداروں میں مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کا کردار بھی شامل ہے، جسے فلم میں پاکستانی نژاد امریکی ایمان ولانی نبھائیں گی۔

Comments

- Advertisement -