تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

فلسطینی خاتون کے بلند حوصلے سے اداکار فیروز خان بھی متاثر

اسرائیلیوں کا مقابلہ کرنے والی فلسطینی خاتون کی صیہونی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے دوران بلند حوصلے نے اداکار فیروز خان کو بھی متاثر کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے مسلح اسرائیلی فورسز کا مقابلہ کرتی نہتی فلسطینی خاتون کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔

فیروز خان نے مسلمانوں کے قبلہ اؤل بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز کے کریک ڈاؤن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ‘یہ مسجد الاقصیٰ ہے، کیا کوئی معلوم کرسکتا ہے کہ یہ خاتون کون ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز ہتھکڑیاں لگا رہی ہے’۔

اداکار نے صیہونی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے دوران مسکرانے والی فلسطینی خاتون کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں ان بلند حوصلوں کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، ایسے حالات میں خاتون کی مسکراہٹ نے اپنا گرویدہ بنالیا ہے’۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز کا کریک ڈاؤن جاری ہے، صیہونی فورسز کی جانب سے لیلۃُ القدر کے موقع پر بھی مسجد الاقصیٰ میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہری زخمی جب کہ متعدد گرفتار ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز اور فلسطینی شہریوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہی مریم افیفی نامی فلسطینی خاتون اسرائیلی فورسز سے مقابلہ کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں اور پھر ہتھکڑیاں لگنے کے بعد مسکرارہی ہیں۔

مریم افیفی کی گرفتاری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، خاتون کے بلند حوصلے اور صبر و استقامت کو دیکھ صارفین نے ان کی ہمت کو سراہا اور مسکراہٹ کو مریم افیفی کی فتح سے تشبیہ دی۔

Comments

- Advertisement -