تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’جب حق کا نعرہ بلند ہوتا ہے جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے عمران خان کی حمایت میں ایک اور ٹویٹ کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیروز خان نے لکھا کہ ’جب حق کا نعرہ بلند ہوتا ہے تو شیطان تڑپتا ہے بھاگتا ہے اور آخر میں جیت حق کی ہوتی ہے۔‘

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔‘

فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’آپ کی اس لڑائی کے لیے میں آپ کا مقروض ہوں، اللہ آپ کے ساتھ ہو، آپ کی رہنمائی و حفاظت کرے اور آپ کے تمام معاملات میں درست کرے آپ کو پلک جھپکنے کے لیے بھی نہ چھوڑے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار نے لکھا تھا کہ ’عمران خان صحیح مرد ہیں انہیں کوئی نہیں ہلا سکتا۔‘

دو روز قبل عمران خان کی گرفتاری سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جس کے بعد پی ٹی آئی کےکارکنان ملک بھر میں سراپا احتجاج بن گئے تھے۔

فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط کا شاندار کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، صبا فیصل، عائشہ عمر، اسرا غزل ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں