The news is by your side.

Advertisement

جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ کی فلم کا ٹریلر جاری

کراچی: اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے ہردل عزیزشو’ جیتو پاکستان‘ کے میزبان ’فہد مصطفیٰ‘ کی اب تک سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’ ایکٹران لاء‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ، مہوش حیات اوربھارت کے ناموراداکاراوم پوری بھی شامل ہیں۔ فلم کی پرڈیوسر فضا علی ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض نبیل قریشی نے انجام دیے ہیں۔

ٹریلر لانچ ہونے کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ بھارتی اداکار اوم پوری کا ویڈیو پیغام نشر کیا گیا۔

ہدایتکار نبیل قریشی اس سے قبل ایک کامیاب فلم ’نامعلوم افراد‘ بنا چکے ہیں جسے ناظرین میں بے پناہ پذیرائی ملی تھی۔

جیتو پاکستان کے ہردل عزیز میزبان فہد مصطفی اس فلم میں ایک ایسے بیٹے کا کردار ادا کررہے ہیں جو کہ اداکار بننا چاہتا ہے تاہم والد کی جانب سے دباوٗ ڈالا جاتا ہے کہ وہ ایک کامیاب وکیل بن کردکھائے۔

فلم کا ٹریلر تو آپ نے دیکھ ہی لیا ہوگا لیکن یہ فلم کتنے ہی چھبتے ہوئے موضوعات پرمبنی ہے آئیے ایک بار پھر اس کا اندازہ لگانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔


قائداعظم اداکار بننا چاہتے تھے


ٹریلرمیں ایک جگہ فہد مصطفیُٰ‘ اوم پوری سے کہتے ہیں کہ ’’قائداعظم بھی اداکار بننا چاہتے تھے‘‘، اس ڈائیلاگ کو چند حلقوں کی جانب سے متنازعہ اور توہین آمیز قراردیا جارہاہے تاہم فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم دیکھے بغیر کوئی نتیجہ قائم نہیں کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے لندن میں بیرسٹری کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اداکاری کرنے کی بھی کوشش کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے شیکسپئیر کے ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔

1


ناقص عدالتی نظام


 فلم کا ٹریلر دیکھ کرہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم کی کہانی ایک باپ کی اپنے بیٹے کو وکیل بنانے کی خواہش پر مبنی ہے اور جب ایسے لوگ جو کہ وکالت نہیں پڑھنا چاہتے وکیل بنتے ہیں تو پھر عدالتوں میں مقدمات کا کیا حال ہوتا ہے، جج کے سامنے وکیل اپنے اولین شوق اداکاری کے جوہر کیسے دکھا تا ہے یہ سب دیکھنے والا ہے۔

7


میڈیا میں کرپشن


فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ صحافی بھی اس فلم کے ہدایت کاراور قلم کارکے ہاتھ میں موجود نشترکی چبھن کو محسوس کریں گے، جی ہاں !ٹریلرمیں ایک ایسے اینکر کو بھی دکھایا گیا ہے جس کو زعم ہے کہ وہ انتہائی کامیاب ہے تاہم فلم میں اس کے جھوٹ کوکھلےعام چیلنج کیا جاتا ہے، اب یہ اینکر کون ہے اس کے لئیے تو فلم دیکھنا ضروری ہوگیا ہے۔

4


مرزاکون ہے؟


 کیا آپ خبروں پر نظر رکھتے ہیں ، اگر ہاں تو ٹریلر میں لیے گئے ایک نام نے آپ کی توجہ ضرور اپنی جانب مبذول کرائی ہوگی اور وہ ہے ’مرزا‘ جسے فلم میں مجرم بنایا جارہا ہے۔ اب فلم والے مرزا کا ماضی قریب میں سزائے موت پانے والے مرزا سے کوئی ربط ہے یہ نہیں یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔

2


اقلیتوں کے حقوق


پاکستان میں اقلیتوں کو جس قسم کے مسائل کا سامنا ہے یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں کہ اس سے آنکھیں پھیر لی جائیں، ٹریلر میں ہم نے دیکھا کہ جب ایک وکیل عدالت کو باور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تو مہوش حیات کی جانب سے اسے منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے۔ لیکن فلم میں اقلیتوں کےمعاملے کو کیوں چھیڑا گیا ، یہ ایک سسپنس ہے کیونکہ اس کا بنیادی کہانی سے کوئی ربط تاحال نظر نہیں آرہا۔

3


ڈالرگرل


ایک کردار تو ایسا ہے کہ جسے ٹریلر دیکھتے ہی ہر شخص نے پہچان لیا ہوگا جی ہاں ہم بات کررہے ہیں ڈالر گرل کی، اب ڈالر گرل فلم میں کیوں ہیں کس کردار میں ہیں یہ ایک ایسا سوال ہے جس نے یقیناًعوام کو ہی نہیں بلکہ سیاستدانوں کو بھی فلم کا انتظار کرنے پرمجبور کردیا ہوگا۔

5

کامیڈی ، ایکشن ، سسپنس اور مزاح سے بھرپور یہ فلم عید الضحیٰ کے موقع پر شائقین کے لیے سینماگھروں میں پیش کی جائے گی۔

6

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں