تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

جاوید شیخ نے کتنی شادیاں کیں؟ خود ہی راز فاش کر دیا

پاکستان کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بتایا کہ انہوں نے دو مرتبہ شادی کی اور دونوں شادی کی ناکام ہوگئی جس کے بعد انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار جاوید شیخ نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بات کی۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ میں نے پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی جس سے میرے 2 بچے شہزاد شیخ اور مومل شیخ ہیں، زینت میری فین تھی، میری ملاقات ان سے اس وقت ہوئی جب میں اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے شارجہ جارہا تھا۔

جاوید شیخ نے بچپن کا دلچسپ قصہ سنا دیا

اداکار نے بتایا کہ زینت اور میرے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھا تو ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، ہم دونوں 3 سال تک ساتھ رہے لیکن ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے درمیان علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد میری زندگی ڈسٹرب ہوگئی تھی۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ ’ اس کے بعد میری ملاقات سلمیٰ آغا سے ہوئی، اس دروان میں فلم ’ہم اور تم‘ کررہا تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور بعد میں سلمیٰ نے خود ہی مجھے شادی کی آفر کی۔

ادکار نے بتایا کہ سلمیٰ آغا سے میری کوئی اولاد نہیں ہے، یہ شادی بھی صرف 3 سال ہی چل سکی تھی  جس کے بعد علیحدگی ہوگئی، اس کے بعد میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب شادی نہیں کروں گا، میں نے سوچا لوگ میرے متعلق یہ رائے نہ قائم کرلیں کہ میں شادی ہی کرتا رہتا ہوں۔

Comments