تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

ویوین رچرڈز کی بھارتی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

فیشن ڈیزائنر و اداکارہ مسابا گُپتا اور اداکار ستیا دیپ مشرا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ نیا گپپتا اور سر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا نے ساتھی اداکار ستیا دیپ مشرا سے شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مسابا اور ستیا دیپ کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کیں فیملی فوٹو میں مسابا کے والد ویوین رچرڈ کو بیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصویر میں ان کے سوتیلے والد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’پہلی بار میری پوری زندگی ایک ساتھ آئی ہے، یہ میرا خاندان ہے یہاں سے ہر چیز صرف انعام ہے۔‘

واضح رہے کہ مسابا فیشن ڈیزائنر کے ساتھ اداکارہ بھی ہیں انہوں نے نیٹ فلکس کے شو مسابا مسابا کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہیں ماڈرن لو ممبئی میں دیکھا گیا۔

ستیادیپ مشرا نے 2011 میں فلم نو ون کلڈ جسیکا سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جبکہ انہوں نے فلم وکرم ویدھا میں سینئر انسپکٹر اور ویب سیریز مخبر میں جاسوس کا کردار نبھایا۔

یاد رہے کہ مسابا گپتا اور ستیا دیپ پہلی بار 2020 میں مشترکہ ویب سیریز کے موقع پر ملاقات ہوئی اور دونوں دو سال تک ڈیٹنگ کرتے رہے۔

Comments

- Advertisement -