تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

"آداب! تمام لوگوں سے کرونا ویکسین لگوانے کی درخواست”

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز بھی کرونا ویکسین لگوانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے عوام کے لئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نعمان اعجاز نے ویڈیو کے کیپشن میں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ "آداب! میں تمام لوگوں سے کرونا ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں”، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ کرونا ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِگردش افواہوں پر اپنے کان مت دھریں۔

نامور اداکار نے انسٹا گرام پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا ویکسین ہمیں اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خدا کے حضور دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ” اللّہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمت فرمائے”۔

خیال رہے کہ نعمان اعجاز سے قبل پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں عدنان صدیقی، ایاز سمو، ندا یاسر، یاسر نواز، ماہرہ خان، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، حرا مانی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

 

Comments

- Advertisement -