جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

نشے کی حالت میں‌ ڈرائیونگ کرتے ہوئے معروف اداکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سیؤل: جنوبی کوریا کی پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر اداکار کو حراست میں لے لیا۔

کوریا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اتوار کے روز اداکار پارک جونگ ہون کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔

گنگنام پولیس اسٹیشن کے مطابق اداکار نے نشے کا انکار کیا مگر جب اُن کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیے گئے تو اُس میں 0.176 فیصد الکحل کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

پولیس کے مطابق اداکار کو سیؤل کے ضلع گنگنام میں اُن کے گھر کے باہر سے جمعے کے روز گرفتار کیا۔

کوریا میں نشے کی مخصوص مقدار کے ساتھ گاڑی چلانے کی اجازت ہے، اگر اس مقدار سے زائد کوئی نشہ استعمال کرتا ہے تو اُس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق اداکار کو جس وقت گرفتار کیا گیا وہ نشے میں دھت تھے اور انہوں نے شہری سے جھگڑا بھی کیا تھا، جس پر شہری نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے صورت حال سے آگاہ کیا۔

شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ تھانے کے اہلکار جائے مقام پر پہنچے اور انہوں نے جھگڑا کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا، بعد ازاں‌ معلوم ہوا کہ یہ کوریا کے معروف اداکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں